Wednesday, 5 November 2014

دھونس دھاندلی اور زر وزور کی 67سالہ یرغمال سیاست نے قوم کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

پشاور4نومبر2014ء:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے ایسے انقلابی جدوجہد کی ضرورت ہے کہ زر اور زور کی بنیاد پر 67سالہ یرغمال سیاست اور جمہوریت کوآزاد کرایا جاسکے ۔ناقص الیکشن نظام کی وجہ سے عوام کا بیلٹ اور بیلٹ بکس سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے اور منتخب ادارے قومی اسمبلی اپنی افادیت کھورہے ہیں ،ملک سے باہر مقیم سیاست دان پاکستان کی بجائے برطانیہ اور امریکہ کے ایجنڈے پر عمل تو کرسکتے ہیں مگر پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کے راستے پر نہیں ڈال سکتے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئر دیر میں بلامبٹ ،کمبٹ ،مایار ازغر اور مسکینی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ۔رکن قومی اسمبلی صاحب زادہ یعقوب خان نے بھی خطاب کیا ،امیر جماعت اسراج الحق نے کمبٹ میں ہایئر سیکنڈری سکول کمبٹ کا افتتاح بھی کیا ۔جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کی میڈیا سیل کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرانوں کا حل سیاست دانوں کو خود تلاش کرنا ہوگا اور سیاسی پارٹیوں کو بھی عام آدمی کا ایجنڈا بنانا ہوگا انہوںنے کہا کہ دھونس دھاندلیوں کی سیاست اورالیکشن سسٹم سے عوام بیلٹ اور بکس سے اکتا چکے ہیں اور عوام کا اعتماد ختم ہونے کو ہے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوںکو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے خود اپنے مفادات سے بالا تر ہوکر دیرپا حل تلاش کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا اور سیاسی پارٹیوں کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے عام آدمی کا ایجنڈا بنانا ہوگا ۔انہوں نے کہا پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذرئعے ہی ملک کو مزید حادثات سے بچایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک وقوم کو مٹھی بھر اشرافیہ سے نجات کیلئے ملک میں ایک حقیقی جمہوریت کیلئے انقلابی جدوجہد شروع کیجائے اور زر و زر کی بنیاد پر سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنانے والوں سے نجات دلائی جائے انہوں نے کہا کہ دھونس دھاندلی اور زر وزور کی 67سالہ یرغمال سیاست نے قوم کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور ان مایوسیوں اور محرومیوں کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ۔قوم کو ان محرومیوں اور مایوسیوں سے نکالنے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان نے اپنے عوامی ایجنڈے کے تحت21,22,23نومبرکو مینار پاکستان سے تحریک پاکستان شروع کرنے کیلئے ملک بھر کے عوام کا تین روزہ اجتماع منعقد کیا ہے تاکہ تحریک پاکستان کے انقلابی جدوجہد کو ایک اسلامی ،خوشحال اور مستحکم پاکستان بنانے کا وہ خواب جسکے لئے1947ءمیں ہمارے لاکھوں بزرگوںنے قربانیاں دیں تھیں شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔

0 comments:

Post a Comment