ور3نومبر2014ء:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ واہگہ پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے ۔ ملک کی اندرونی سیکورٹی کو درپیش سنگین خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے چاروں صوبوں میں پولیس فورس کو جدیدخطوط پر منظم کرنے اورانہیں ہرقسم کےسازوسامان اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ضرورت ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی یہ نہ بھولیں کہ پاک سرزمین کے دفاع کے لئے پوری قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پرسیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ بھارت کویہ جان لینا چاہیے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دئیے بغیر بات نہیں بنے گی ۔ شیعہ اور سنی علمائے کرام اور ذاکرین اسلام کے دشمنوں کی سازشوں کو سمجھیں جو ہمیں فرقوں کی بنیاد پر باہم متصادم کرکے مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے حلقہ نیابت یونین کونسل منڈہ، خزانہ اور میاں کلی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید اور جماعت اسلامی کے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب خان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےہائیر سیکنڈری سکول خزانہ اور ہائی سکول گودر اور منڈہ میں سنٹیشن سکیم کا بھی افتتاح کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو اللہ تعالی کے فضل وکرم اور عوام کی تائید و حمایت سے مختصر عرصے میں ملک کی سب سے بڑی اور عوامی مقبولیت کی حامل سیاسی قوت بنا دینگے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے حالیہ دوروں میں عوام نے جس انداز میں اور بڑے پیمانے پر جماعت اسلامی کے جلسوں میں شرکت کی اس سے جماعت اسلامی کونئی قوت ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اچھی شہرت اور عوامی حمایت کے حامل سیاسی و سماجی رہنماﺅں اور علمائے کرام اور مشتائخ عظام کو بڑے پیمانے پر جماعت اسلامی میں شامل کرنے اور انہیں ان کے شایان شان مقام دینے کے لئے منصوبہ بندی کرر ہی ہے اور انشاءاللہ تعالی مستقبل میں جب بھی انتخابات ہونگے جماعت اسلامی ملک کی ایک بڑی پارلیمانی قوت کے طور پر سامنے آئیگی ۔ انہوں نے کہاکہ 21نومبر کو مینار پاکستان لاہور سے ایک مرتبہ پھر عظیم الشان تحریک کا دوبارہ آغازکرینگے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی ، فلاحی اور جمہوری ریاست بنا کر دم لیںگے جسمیں اقلیتوں سمیت زندگی کے ہر طبقے کے لوگوں کوان کےحقوق ملیں گے ۔ ظلم ، جبر اور استحصال کا خاتمہ ہوگا جس میں غریب سکھ کا سانس لیں گے ۔ مہنگائی اور بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا۔ نوجوانوں کے مسائل اور خواتین کی ترقی کے لئے اقدامات کرینگے۔Wednesday, 5 November 2014
Home »
جماعت پاکستان خبریں
» سانحہ واہگہ بارڈر پر ہرپاکستانی غمزدہ ہے۔پولیس کو جدید تربیت اورٹیکنالوجی سے لیس کیاجائے۔سراج الحق
سانحہ واہگہ بارڈر پر ہرپاکستانی غمزدہ ہے۔پولیس کو جدید تربیت اورٹیکنالوجی سے لیس کیاجائے۔سراج الحق
ور3نومبر2014ء:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ واہگہ پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے ۔ ملک کی اندرونی سیکورٹی کو درپیش سنگین خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے چاروں صوبوں میں پولیس فورس کو جدیدخطوط پر منظم کرنے اورانہیں ہرقسم کےسازوسامان اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ضرورت ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی یہ نہ بھولیں کہ پاک سرزمین کے دفاع کے لئے پوری قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پرسیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ بھارت کویہ جان لینا چاہیے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دئیے بغیر بات نہیں بنے گی ۔ شیعہ اور سنی علمائے کرام اور ذاکرین اسلام کے دشمنوں کی سازشوں کو سمجھیں جو ہمیں فرقوں کی بنیاد پر باہم متصادم کرکے مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے حلقہ نیابت یونین کونسل منڈہ، خزانہ اور میاں کلی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید اور جماعت اسلامی کے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب خان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےہائیر سیکنڈری سکول خزانہ اور ہائی سکول گودر اور منڈہ میں سنٹیشن سکیم کا بھی افتتاح کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو اللہ تعالی کے فضل وکرم اور عوام کی تائید و حمایت سے مختصر عرصے میں ملک کی سب سے بڑی اور عوامی مقبولیت کی حامل سیاسی قوت بنا دینگے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے حالیہ دوروں میں عوام نے جس انداز میں اور بڑے پیمانے پر جماعت اسلامی کے جلسوں میں شرکت کی اس سے جماعت اسلامی کونئی قوت ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اچھی شہرت اور عوامی حمایت کے حامل سیاسی و سماجی رہنماﺅں اور علمائے کرام اور مشتائخ عظام کو بڑے پیمانے پر جماعت اسلامی میں شامل کرنے اور انہیں ان کے شایان شان مقام دینے کے لئے منصوبہ بندی کرر ہی ہے اور انشاءاللہ تعالی مستقبل میں جب بھی انتخابات ہونگے جماعت اسلامی ملک کی ایک بڑی پارلیمانی قوت کے طور پر سامنے آئیگی ۔ انہوں نے کہاکہ 21نومبر کو مینار پاکستان لاہور سے ایک مرتبہ پھر عظیم الشان تحریک کا دوبارہ آغازکرینگے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی ، فلاحی اور جمہوری ریاست بنا کر دم لیںگے جسمیں اقلیتوں سمیت زندگی کے ہر طبقے کے لوگوں کوان کےحقوق ملیں گے ۔ ظلم ، جبر اور استحصال کا خاتمہ ہوگا جس میں غریب سکھ کا سانس لیں گے ۔ مہنگائی اور بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا۔ نوجوانوں کے مسائل اور خواتین کی ترقی کے لئے اقدامات کرینگے۔





0 comments:
Post a Comment